لاہور:نائب صدرمسلم لیگ(ن)مریم نواز تاحال کورونا کے مرض میں مبتلا ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خاندانی ذرائع کا کہناہے کہ مریم نواز کو گھر میں ڈاکٹروں کی ٹیم کی مسلسل نگرانی میں رکھا گیا۔ مریم نواز کے روزانہ کی بنیاد پر خون کے ٹیسٹ لیے جا رہے ہیں۔ ڈاکٹر عدنان خان معالج شریف خاندان نے بتایا ہے کہ نواز شریف مریم نواز کی بیماری پر ڈاکٹروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں ۔ مریم نواز کا کورونا وائرس ابھی ختم نہیں ہوا۔ مریم نواز کو عالمی معیار کا طبی ٹریٹمنٹ دیا جا رہا ہے۔ کورونا کے شدید حملے کےباعث 24 گھنٹے نرسیں اور ڈاکٹر مریم نواز کا علاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مریم نواز گذشتہ ایک ہفتے سے کورونا وائرس کا شکار ہیں۔