سال 2021 ختم ہونے کو ہے لیکن معروف شخصیات کی شادیوں کا سلسلہ ابھی ختم نہیں ہوا، اس فہرست میں تازہ ترین اضافہ اداکارہ مریم انصاری کا ہے۔ مریم روان سال فروری میں سابق کرکٹرمعین خان کے بیٹے اویس خان کے ساتھ نکاح کے بندھن میں بندھی تھیں جس کے بعد دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز اب ہوا ہے۔ https://www.instagram.com/p/CXt0zoiICiV/?utm_source=ig_embed&utm_campaign=loading گزشتہ ہفتے مایوں کی تقریب کے ساتھ آغاز کرنے والی اس جوڑی نے گزشتہ روز دوستوں اور فیمیلز کے لیے قوالی نائٹ کا اہتمام کیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ وائرل ویڈیوزاور تصاویر میں دلہن کے بھائی اداکار علی انصاری بھی نمایاں رہے جواداکارہ صبورعلی کے منگیترہیں اوراطلاعات ہیں کہ یہ جوڑی بھی جلد زندگی کے نئے سفرکاآغازکرنے والی ہے۔ https://www.instagram.com/tv/CXt1LoKomPM/?utm_source=ig_embed&utm_campaign=loading مریم کے مقبول ترین ڈراموں میں آنگن، دل لگی، بھرم، سسرال میرا سمیت دیگرشامل ہیں۔ https://www.instagram.com/tv/CXtziBnAgiY/?utm_source=ig_embed&utm_campaign=loading پاکستان میں رواں سال معروف شخصیات کی شادیوں کا آغاز بختاور بھٹوزرداری کی شادی سے ہواجس کے بعد منال خان اور احسن محسن اکرام، عثمان مختار اور زنیرہ، مشک کلیم اور نادرسمیت کئی اس فہرست میں شامل ہوئے۔