تازہ ترین

مریضوں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے ، ڈاکٹر زاہد اختر

مریضوں-کو-سہولیات-کی-فراہمی-یقینی-بنائیں-گے-،-ڈاکٹر-زاہد-اختر

صحت کی بنیادی سہولیات عوام کو انکی دہلیز پر مفت فراہم کرنا حکومت کا مشن ہے ملتان: پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن گورنمنٹ شہباز شریف ہسپتال ملتان کے عہدیداران نے وفد صدر ملک عمران یوسف کی قیادت میں چیئرمین عبدالواحد دورانی، وائس چیئر مین راؤ کاشف الیاس، ڈپٹی صدر مہر الیاس، سینئر نائب صدر عقیل خان، نا ئب صدر رانا معین، وقاص نعیم،ملک نعمان کے ہمراہ چلڈرن ہسپتال ملتان میں تعیناتی پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر زاہد اختر کو انکے آفس میں جاکر گلدستہ پیش کر کے مبارکباد پیش کی ،اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈ نٹ ڈاکٹر زاہد اختر نے کہا کہ مریضوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے صحت کی بنیادی سہولیات عوام کو انکی دہلیز پر مفت فراہم کرنا حکومت کا مشن ہے ، بچوں کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کرینگے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں