برائلر گوشت 204 سے بڑھ کر 215 روپے کلو ہوگیا، زندہ برائلر کی قیمت میں 7 روپے اضافہ، 148 روپے کلو مقرر، شہری اور دکاندار پریشان ہوگئے سبزیاں سرکاری ریٹ سے زائد میںفروخت ، پیاز کاریٹ 70 مقرر، 90 روپے میں فروخت، ٹماٹر 34 کی جگہ 55 ، لہسن 320 کی بجائے 410 میں دستیاب لاہور : مرغی کے گوشت کی قیمت میں ایک روز میں 11روپے اضافہ کردیاگیا، آلو، پیاز اور ٹماٹر بھی سرکاری ریٹ پر دستیاب نہیں۔ تفصیلات کے مطابق برائلر گوشت 204 روپے سے بڑھ کر215 روپے فی کلو ہوگیا۔زندہ برائلر کی قیمت میں 7 روپے کے اضافے کے بعد 148 روپے فی کلو مقرر ہوگئی ۔ پیاز کے سرکاری نرخ 70 روپے کلو مقرر، فروخت 90 روپے کلو میں ہونے لگا۔ٹماٹر کے سرکاری نرخ 34 روپے کلو، مارکیٹ میں 55 روپے کلو تک بکنے لگے ۔لہسن کی سرکاری قیمت 320 روپے کلو مقرر،لہسن عوام کو 410 روپے کلو میں دستیاب رہا،ادرک کی سرکاری قیمت 372 روپے کلو مقررہے ، بازار میں 450 روپے کلو تک دستیاب ہے ۔سبز مرچ کی سرکاری قیمت 165 ،مارکیٹ میں قیمت 230روپے ہے ،آلو کچا چھلکا کی سرکاری قیمت35 روپے مقرر ، بازار میں فروخت 50 روپے فی کلو میں ہو رہا ہے ۔ بینگن 88 روپے کلو سرکاری لسٹ میں مقرر، فروخت 120روپے کلو ،کھیرا سرکاری نرخوں میں 37 روپے کلو مقرر، فروخت 70 روپے کلو ہورہا۔کریلے کی سرکاری قیمت 160 روپے کلو مقرر، فروخت 200 روپے کلو تک ہونے لگے ۔میتھی کی سرکاری قیمت 29 روپے کلو، فروخت 50 روپے کلو، پھول گوبھی کی سرکاری قیمت 17 ، عام بازاروں میں 30 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے ۔ گھیا کدو 86 روپے سرکاری نرخ میں، فروخت 130 روپے کلو تک جاری ہے ۔ شلجم کی سرکاری قیمت 18 روپے کلو مقرر ، فروخت 40 روپے کلو تک جاری ہے ۔ شملہ مرچ 105 روپے سرکاری لسٹ میں ، فروخت 150 روپے کلو تک ہونے لگی۔اروی کی سرکاری قیمت 93 روپے کلو مقرر، فروخت 120 روپے کلو میں ہونے لگی ۔بھنڈی کی سرکاری قیمت 160 روپے کلو مقرر ہے ، فروخت 200 روپے کلو تک ہوے لگی ۔ اضافے سے جہاں شہری پریشان ہیں، وہیں دکاندار بھی ۔