تازہ ترین

مردان : عمران خان کا جاں بحق کارکن سید احمد کے لواحقین سے اظہار تعزیت

مردان-:-عمران-خان-کا-جاں-بحق-کارکن-سید-احمد-کے-لواحقین-سے-اظہار-تعزیت

پشاور:تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان  نے گزشتہ روز پی ٹی آئی ریلی میں شہید ہونے والے کارکن سید  احمد جان  کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔   چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان آج  مختصر دورے پر مردان پہنچے ، عمران خان نے مرحوم سید احمد  کے اہل خانہ سے ملاقات کی ، ملاقات میں عمران خان   نے سید احمد کے اہل خانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہارکیا ۔  اس موقع پر عمران خان  نے شرکا سے خطاب کرتے  ہوئے کہا کہ  سید احمد جان آزادی مارچ کا شہید ہے، احمد جان نے حقیقی آزادی کے لیے قربانی دی ہے، ایسے لوگوں کی قربانیوں سے ملک آزاد ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  اللہ نے شہیدوں کو سب سے بڑا رتبہ دیا ہے،  وزیراعلی خیبرپختونخوا اور میں احمد جان کے اہلخانہ کا پورا خیال رکھیں گے۔  وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود اور دیگر پارٹی قائدین بھی عمران خان کے ہمراہ تھے ۔  اس سے قبل عمران خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شہداء کیلئے اظہار تعزیت کا پیغام بھی جاری کیا تھا ۔  واضح رہے کہ 25 مئی کو پی ٹی آئی کی جانب سے ملک بھر میں لانگ مارچ کا آغاز کیا گیا تھا۔ لانگ مارچ کے دوران، پولیس اور کارکنان کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے دو کارکن جاں بحق ہوگئے تھے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں