اسلام آباد :سابقہ حکومت میں لایا گیا نیب ترمیمی بل اختتام پذیر ہونے سے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی مدت ملازمت بھی پوری ہوگئی۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے عہدہ کا چارج چھوڑ دیا۔ ڈپٹی چیئرمین نیب ظاہر شاہ نے بطور قائم مقام چیئرمین کا عہدہ سنبھال لیا۔ پی ٹی آئی حکومت میں لایاگیا نیب ترمیمی آرڈیننس اختتام پذیر، چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے عہدہ چھوڑ دیا۔ ڈپٹی چیئرمین نیب ظاہر شاہ نے قائم مقام چیئرمین نیب کا عہدہ سنبھال لیا۔ چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی سربراہی میں نیب کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی ہے، جس کے مطابق نیب کا قیام بدعنوانی کے خاتمہ، بدعنوان عناصر سے لوٹی رقم برآمد کرنے کیلئے عمل میں لایاگیا، جاوید اقبال نے بطورچیئرمین نیب انسدادبدعنوانی کی جامع اور موثر حکمت عملی متعارف کرائی۔ نیب اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب جاوید اقبال نے ادارے میں متعدد اصلاحات بھی متعارف کرائیں، نیب گزشتہ چار سال آٹھ ماہ میں احتساب عدالتوں کے ذریعے 1405 ملزمان کو سزا دلوئی، نیب کا احتساب عدالتوں میں مجموعی سزا کا تناسب تقریباً 86 فیصد رہا۔ گزشتہ چار سال اور آٹھ ماہ کےدوران بدعنوان عناصر سے 584 ارب روپے برآمد کئے ہیں جو گزشتہ برسوں کے مقابلے میں انتہائی قابل ذکر کامیابی ہے۔ دوسری طرف وفاقی حکومت نے نئے چیئرمین نیب کیلئے 5 ناموں پر مشاورت شروع کی ہے۔