اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختون خوا کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے ، جبکہ سندھ میں کراچی ، ٹھٹہ ، بدین اور تھرپارکر مینں بونداباندی ہوسکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور ، سیالکوٹ ، گوجرانوالہ اور جنوبی پنجاب کے علاقوں میں بارش متوقع ہے جبکہ خیبر پختون خوا میں سوات ، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں بارش کا امکان ہے ، کشمیر اور گلگت میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے ۔