تازہ ترین

محکمہ موسمیات نے شدید بارشوں کی ایڈوائزری جاری کر دی

محکمہ-موسمیات-نے-شدید-بارشوں-کی-ایڈوائزری-جاری-کر-دی

اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں شدید بارشوں کی ایڈوائزری جاری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ دریائے جہلم، دریائے چناب، دریائے کابل اور دریائے سندھ سے متصل علاقوں میں 20 اور 21 جولائی کو شدید بارشیں متوقع ہیں،  جبکہ کے پی کے مختلف علاقوں میں بھی شدید بارشوں کاامکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دریائے راوی اور دریائے ستلج سے متصل بالائی علاقوں میں بھی بارشوں کی توقع ہے،  دریائے سندھ اور دریائے کابل سے متصل نالوں میں درمیانے درجے کے سیلاب کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دریائے راوی کے نالوں میں بھی درمیانے درجے کا سیلاب متوقع ہے، دریائے راوی کے بالائی علاقوں میں اونچے درجے کا سیلاب آ سکتا ہےجبکہ  دریائے چناب کے بالائی علاقوں میں اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے ۔ 

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں