تازہ ترین

محکمہ سماجی بہبود کی ٹیموں نے مزید 33بھکاریوں کو تحویل میں لے لیا

محکمہ-سماجی-بہبود-کی-ٹیموں-نے-مزید-33بھکاریوں-کو-تحویل-میں-لے-لیا

فیصل آباد :ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر انسداد گداگری کی جاری مہم کے سلسلے میں محکمہ سماجی بہبود کی ٹیموں نے مزید 33بھکاریوں کو تحویل میں لے لیا جن میں 21مرداور12خواتین بھکاری شامل ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خالد بشیر کی زیر نگرانی سکوارڈ نے شہر بھر کی مختلف شاہرات،پبلک مقامات،ٹریفک سگنلز پر بھیک مانگنے والے عادی گداگروں کو پکڑ کر اولڈ ایج ہوم اور دارالامان منتقل کردیا۔انہوں نے بتایا کہ شہریوں کے لئے وبال جان بننے والے بھکاریوں کے خلاف مہم روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں