تازہ ترین

محکمہ ترقی نسواں خواتین کی بہبود کیلئے اقدامات کر رہا ہے ،شہلا رضا

محکمہ-ترقی-نسواں-خواتین-کی-بہبود-کیلئے-اقدامات-کر-رہا-ہے-،شہلا-رضا

مواقع فراہم کر کے ملکی ترقی میں خواتین کا کردار مزید موثر بنایا جا سکتا ہے ،صوبائی وزیرنارویجن کنٹری ڈائریکٹر این ماسٹر سن کی زیرسربراہی وفد کی ملاقات، مختلف امور پر گفتگو کراچی: صوبائی وزیر ترقی نسواں سیدہ شہلا رضا نے کہا ہے کہ عورتوں کو معاشی طور پر مستحکم اور معاشرے میں یکساں مواقع فراہم کر کے ملکی ترقی میں خواتین کا کردار مزید موثر بنایا جا سکتا ہے ۔یہ بات انہوں نے نارویجن کنٹری ڈائریکٹر این ماسٹر سن کی سربراہی میں آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر جیمز جان، ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ فاؤ نڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اشفاق سومرو سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ محکمہ ترقی نسواں خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور اقدامات کر رہا ہے ، اس ضمن میں محکمے کے تحت شکایات سیل قائم کیے گئے ہیں جہاں متاثرہ خواتین کی بروقت دادرسی کے لیے 1094 نمبر پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمے کے تحت قانونی و مالی معاونت کے ساتھ ساتھ علاج معالجے کی بھی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی معاشی طور پر خود مختاری یقینی بنانے اور کام کرنے کی جگہ پر ہراساں کیے جانے کے واقعات کی روک تھام کے لیے قانون سازی کی گئی ہے ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ اس قانون سازی کے تحت مختلف محکموں اور نجی اداروں میں قائم کمیٹیاں اس بات کو یقینی بنا رہی ہیں کہ کسی بھی ملازم کے ساتھ کسی قسم کی نا انصافی نہ ہو۔ اس موقع پر موجود این ماسٹر سن نے اپنے ادارے کی جانب سے خواتین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں صوبائی وزیر ترقی نسواں کو تفصیلات سے آگاہ کیا اور مستقبل میں محکمہ ترقی نسواں کے ساتھ مشترکہ ورکنگ ریلیشنز سمیت مختلف امور پر گفتگو کی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں