محمود اچکزئی کو ہٹایا جا سکتا ہے، فضل الرحمان اپوزیشن اتحاد کے سربراہ بننے کے قریب
شائع شدہ تاریخ 21 نومبر, 2025
ذرائع کا بتانا ہے کہ بطور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نامزدگی کے بعد محمود خان اچکزئی کو تحریک تحفظ آئین کی سربراہی سے ہٹانے پر غور کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب حکومت نے اپوزیشن لیڈر کیلئے محمود خان اچکزئی کے نام پر اعتراض اٹھاتے ہوئے چیف وہپ عامر ڈوگر کو خط لکھ دیا۔
عامر ڈوگر نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر سے مشاورت کے بعد خط کا جواب دیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے حکومتی اعتراض مسترد کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کے لیے محمود خان اچکزئی کے نام پر قائم رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے محمود خان اچکزئی کا نام دیا گیا تھا، ہمارا اپوزیشن لیڈر کیلئے محمود خان اچکزئی کا نام فائنل ہے۔