تازہ ترین

محمد رضوان کرکٹر آف دی ایئر کی فہرست میں شامل

محمد-رضوان-کرکٹر-آف-دی-ایئر-کی-فہرست-میں-شامل

پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان کو برطانیہ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر کرکٹر آف دی ایئر میں شامل کر لیا گیا۔ پاکستان وکٹ کیپر اور بیٹسمین محمد رضوان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔ محمد رضوان کو اس سال وزڈن کے پانچ بہترین کرکٹرز میں منتخب کر لیا گیا ہے۔ https://twitter.com/WisdenAlmanack/status/1382446386852077574 محمد رضوان نے دورہ انگلینڈ کے دوران شاندار وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔ محمد رضوان وزڈن کرکٹر آف دی ایئر میں منتخب ہونے والے اٹھارہویں پاکستانی کھلاڑی ہیں۔ وزڈن کرکٹر آف دی ایئر ہر سال گزشتہ انگلش سیزن میں نمایاں پرفارمنس پر دیا جاتا ہے۔ گزشتہ سال شان مسعود اور بابر اعظم کو بھی وزڈن کی ٹیسٹ ٹیم آن 2020 کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں