تازہ ترین

مجھ پر حملہ کرنے والے سیاسی لوگ نہیں تھے،شبلی فراز

مجھ-پر-حملہ-کرنے-والے-سیاسی-لوگ-نہیں-تھے،شبلی-فراز

وفاقی وزیر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ درہ آدم خیل میں مجھ پر حملہ کرنے والے لوگ کالے جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے جو بظاہر سیاسی لوگ نہیں تھے۔ رہنما تحریک انصاف شبلی فراز کا کہنا تھا کہ میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کوہاٹ گیا تھا اور پشاور واپس پر جیسے ہی درہ آدم خیل کے حدود میں داخل ہوا تو 40 سے 50 افراد کی ایک گروپ نے سیکیورٹی گاڑی پر پھتراو شروع کردیا۔ رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی گاڑی پر حملہ کے بعد حملہ آوروں نے میرے گاڑی کو بھی نشانہ بنایا اور فائرنگ بھی کی۔انہوں نے کہا کہ یقین نہیں آرہا کہ ہم کیسے حملے سے بچ نکل کر پشاور پہنچے ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حملہ سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے کہ یہ منصوبہ بندی تھی یا میں مذکورہ مقام پر غلط وقت پر پہنچا تھا تاہم حملہ آور نوجوان تھے اور جھنڈوں پر کچھ لکھا ہوا تھا جو میں نہیں پڑھ سکا۔ شبلی فراز کا کہنا تھا کہ میرا ڈرائیور اس وقت اسپتال میں زیرعلاج ہے لیکن ابھی مجھے کنفرم نہیں کہ اس کو کس چیز سے نشانہ بنایا گیا ہے

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں