تازہ ترین

مجھے کورونا ہے،جلدی بیان ریکارڈ کرلیں: نیب گواہ کے بیان پر عدالت میں کھلبلی

مجھے-کورونا-ہے،جلدی-بیان-ریکارڈ-کرلیں:-نیب-گواہ-کے-بیان-پر-عدالت-میں-کھلبلی

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی احتساب عدالت میں اس وقت انتظامی افسران کی دوڑیں لگ گئیں جب نیب کے گواہ نے بتایا کہ وہ کورونا متاثر ہیں۔ خلیجی اخبار کے مطابق اسلام آباد کی حتساب عدالت میں جب مضاربہ اسکینڈل سے منسلک عبدالرحمان غازی کیس کی سماعت ہو رہی تھی تو نیب کے ایک گواہ کو پیش کیا گیا۔ اخبار کے مطابق نیب کے گواہ امیر حیدر ملک جب احتساب عدالت کے جج اعظم کے سامنے بطور گواہ پیش ہوئے تو انہوں نے روسٹرم پر آتے ہی کہا کہ مجھے کورونا ہے براہ مہربانی جلدی میرا بیان ریکارڈ کرلیں۔ نیب گواہ کے اس بیان پر عدالت میں کھلبلی مچ گئی جب کہ انتظامی افسران کی دوڑیں لگ گئیں جس کے بعد فوری طور پر احتساب عدالت نمبر دو کو خالی کرایا گیا جب کہ جج اعظم خان سمیت وکلا بھی کمرہ عدالت سے باہر چلے گئے۔ اردو نیوز کے مطابق اس کے بعد کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کمرہ عدالت میں ہنگامی بنیادوں پر اسپرے کیا گیا جب کہ کورونا کے مریض نیب گواہ کو فوری طور پر عدالت سے واپس بھیج دیا گیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں