معروف اداکارہ مایا علی کی میک اپ آرٹسٹ بابر ظہیر کے ساتھ کیے گئے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر میک اپ آرٹسٹ بابر ظہیر کی جانب سے شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں اداکارہ مایا علی کے ساتھ معروف گلوکار عاطف اسلم کے گانے’ ان دنوں ‘پر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ https://www.instagram.com/p/CSJxK2ojxvC/?utm_source=ig_embed&utm_campaign=embed_video_watch_again ویڈیو میں بابر ظہیر نے کیپشن درج کرتے ہوئے بتایا کہ کئی سالوں بعد مایا علی کے ساتھ کام کرنا، اسی طرح ہم نے اپنے پسندیدہ سپر اسٹار کے گانے سے دن کا آغاز کیا۔ میک اپ آرٹسٹ کی ویڈیو پر اداکارہ مایا علی کی جانب سے بھی پسندیدگی کا اظہار کیا گیا ہے۔ دوسری جانب بابر ظہیرکی ویڈیو کو انسٹاگرام کے مختلف پیجز پر شیئر کیا گیا جبکہ صارفین اسے پسند کررہے ہیں۔