تازہ ترین

ماہی گیروں کے ہاتھ لاکھوں مالیت کی دو’’سووا‘‘ مچھلیاں لگ گئیں

ماہی-گیروں-کے-ہاتھ-لاکھوں-مالیت-کی-دو’’سووا‘‘-مچھلیاں-لگ-گئیں

مچھلیوں کی قیمت 20,20 لاکھ روپے، بیرون ممالک بہت زیادہ مانگ ہے، ماہی گیر مہنگی مچھلیاں شکار کرنے پر ابراہیم حیدری کے ماہی گیروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، رقص کیا کراچی : ابراہیم حیدری کے ماہی گیروں کے ہاتھ 20،20 لاکھ روپے مالیت کی دو ’’سووا‘‘ مچھلیاں لگ گئیں۔ غریب ماہی گیروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ اتوار کو ابراہیم حیدری سے کھلے سمندر میں جانے وا لی لانچ کے جال میں بھاری مالیت کی مچھلیاں بھی پھنس گئیں ۔ ان مچھلیوں کے اعضا انتہائی مہنگے داموں فروخت ہوتے ہیں۔ ماہی گیروں کے مطابق سووا مچھلی کے اعضا کی بیرون ممالک میں بہت زیادہ مانگ ہے ۔ اتوار کو کشتی کے ناخدا حسن کے ساتھ 15ماہی گیر سمندر میں موجود تھے جن کے جال میں ہیرا مچھلی سمیت بیس، بیس لاکھ روپے مالیت کی ’’سووا‘‘ مچھلیاں بھی پھنس گئیں۔ اس حوالے سے ناخدا حسن کا کہنا تھا کہ بڑے عرصے بعد سمندر ماہی گیروں پر مہربان ہوا ہے ۔ اس موقع پرماہی گیروں نے خوشی میں رقص بھی کیا ۔ مذکورہ مہنگی مچھلیوں کی فروخت سے شکار پر جانے والے ماہی گیروں کے حصے میں لاکھوں روپے آئیں گے۔ اس سے پہلے بھی کئی برس قبل ماہی گیروں کے جال میں اسی قسم کی مہنگی ترین مچھلی آگئی تھی، تاہم کئی برسوں بعد سووا مچھلیاں ماہی گیروں کے ہاتھ لگنے پر ابراہیم حیدری کی جیٹی پر خوشی کا سماں تھا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں