تازہ ترین

ماہرہ خان کی نقل کرنے والی لڑکی کی ویڈیو وائرل

ماہرہ-خان-کی-نقل-کرنے-والی-لڑکی-کی-ویڈیو-وائرل

شوبز شخصیات کے مداح اپنے فنکاروں کو اس قدر پسند کرتے ہیں کہ ان خود ان جیسا بننے کی کوشش کرتے ہیں، اور ان میں سے اکثر کامیاب بھی رہتے ہیں۔ ظاہر سی بات ہے کہ نقل کرنا بھی ایک فن ہے لیکن نقل کیلئے عقل کی بھی ضرورت ہوتی ہے اور جو لوگ کسی اداکار یا فنکار کو ہو بہو کاپی کرسکتے ہیں انہیں شہرت حاصل کرنے کیلئے ذیادہ محنت نہیں کرنا پڑتی۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے جس میں پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان کی مداح ان کی نقل کرتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔ ماہرہ خان پاکستان شوبز کی وہ معروف اداکارہ ہیں جن کا شمار لالی وڈ کی تجربہ کار اداکاراؤں میں ہوتا ہے، جنہیں کئی بار ٹرول بھی کیا گیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ماہرہ خان کی ایک مداح لڑکی نے ان جیسی آواز نکالنے کا دعویٰ کرتے ہوئے ویڈیو پوسٹ کی ہے۔ https://www.instagram.com/p/CgZYItbFhWA/?utm_source=ig_embed&ig_rid=89f65d52-7f7a-4e28-b80b-33589d648622 اس مختصر سی ویڈیو میں لڑکی کی جانب سے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ وہ ماہرہ خان کے بات کرنے کے انداز کو کاپی کر سکتی ہیں اور ان کی طرح آواز نکال سکتی ہیں۔ دوسری جانب ستم ظریفی یہ ہے کہ ماہرہ خان کی اس ویڈیو اور انداز کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے پر کچھ صارفین نے لڑکی کپر کڑی تنقید کی تو کسی نے اس کی حوصلہ افزائی کی۔ تاہم مذکورہ ویڈیو پر کچھ صارفین نے مثبت تبصرے بھی کیے ہیں۔ ویڈیو کو ہزاروں لوگوں نے دیکھا اور اپنے رائے کا کھل کر اظہار کیا۔ اب آپ بتائیں کہ کیا اس لڑکی کا یہ دعویٰ درست ہے؟؟ واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان اب تک بھارتی فلم’رئیس‘’ہمسفر‘’سپر اسٹار‘ ’بن روئے‘ کے علاوہ دیگر کئی فلموں اور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں