پاکستان کے نامور ہدایت کار و پروڈیوسر شعیب منصور نے ایک نیا گانا جاری کیا ہے جس میں کوئی اور نہیں بلکہ ان کی پسندیدہ اداکارہ اور سپراسٹار ماہرہ خان جلوہ گر ہوئی ہیں۔اس گانے کا ٹائٹل ’دعا ریم‘ رکھا گیا ہے جس کا مطلب ہے ’ دلہن کی دعا‘۔گانے کی ویڈیو میں ماہرہ خان کو ایک خوبصورت دلہن کے روپ میں دکھایا گیا ہے جن کی شادی کے لیے خواتین گانے کے ذریعے دعا کرتی نظر آئیں ہیں۔ https://youtu.be/Pz9r_q3iIg4 گانا تقسیم ہند کے دور پر مبنی ہے جب ہندوستان میں علامہ اقبال کی نظم ’لب پہ آتی ہے دعا بن کے‘ کو بےحد پسند کیا جاتا تھا۔’دعا ریم‘ میں دکھایا گیا کہ شادی کے موقع پر موجود خواتین ماہرہ خان کے لیے ایسی دعائیں کر رہی ہیں جن سے وہ اور ان کی والدہ ناخوش نظر آئیں۔جہاں خواتین نے دعا کی کہ دلہن کو اتنی ہمت ملے کہ وہ اپنے شوہر کا برا رویہ برداشت کرسکے وہیں ماہرہ نے دعا کی کہ ان کا شوہر ایسا ہو جو ان سے بےحد محبت کرے۔ اس گانے کی ہدایات شعیب منصور نے دی ہے جبکہ گلوکاری دامیہ فاروق نے کی ہے۔ادھر ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی اس گانے کی ویڈیو شیئر کی اور انہوں نے لکھا کہ ’شعیب صاحب نے کہا کہ یہ گانا انہوں نے میرے لیے بنایا ہے جبکہ میرا ماننا ہے کہ یہ گانا پاکستان میں موجود ہر عورت کے لیے ہے‘۔ https://www.instagram.com/tv/B9dWFWGBSf6/?utm_source=ig_web_copy_link خیال رہے کہ ماہرہ خان اور شعیب منصور اس سے قبل بھی ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔شعیب منصور کی فلم ’بول‘ میں ماہرہ خان نے اہم کردار نبھایا تھا جبکہ فلم ’ورنہ‘ میں اداکارہ نے مرکزی کردار ادا کیا۔ https://youtu.be/iqup82jtx8Q