تازہ ترین

ماں باپ کا ادب اور تعلیم کامیابی کی کنجی :کمشنر ملتان

ماں-باپ-کا-ادب-اور-تعلیم-کامیابی-کی-کنجی-:کمشنر-ملتان

سکول کے بچوں کی ملاقات،سوالات پوچھے ،شجرکاری کیلئے پودے بھی تقسیم کئے گئےچلڈ ر ن ہسپتا ل کا معائنہ ، رہا ئی کے منتظر سزا یافتہ مستحق قید ی با ر ے بھی اجلاس ملتان: کمشنر ملتان ڈویژن شان الحق سے سکول کے بچوں کی ملاقات کی۔اس دوران کمشنر شان الحق بچوں سے گھل مل گئے جبکہ بچوں نے بھی ان سے بچپن اور انتظامی معاملات بارے سوالات کئے ۔اس موقع پر کمشنر شان الحق نے کہا کہ ماں باپ کا ادب اور تعلیم کامیابی کی کنجی ہے ۔اچھا شہری بن کر ملک و قوم کی خدمت کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کے سوالات پر انہیں اپنا بچپن یاد آگیا۔بعد ازاں کمشنر نے بچوں میں پودے بھی تقسیم کیے اور کہا کہ موسم میں جاری تغیرات پر قابو پانے کیلئے شجرکاری بہت ضروری ہے ۔ علاوہ ازیں کمشنر ملتا ن ڈو یژ ن شا ن الحق نے چلڈ ر ن ہسپتا ل کا دورہ کیا ۔انہو ں نے کہا کہ چلڈ ر ن ہسپتا ل سے روز انہ ہزا رو ں مر یض بچے شفا یا ب ہو رہے ہیں۔بعد از اں کمشنر شا ن الحق کی زیر صدار ت جیلوں میں رہا ئی کے منتظر سزا یافتہ مستحق قید ی با ر ے بھی اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں 9 کیسز پیش کئے گئے جبکہ 3 کیسز کی منظو ر ی دی گئی ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں