تازہ ترین

ماضی کی معروف اداکارہ سلطانہ ظفر انتقال کرگئیں

ماضی-کی-معروف-اداکارہ-سلطانہ-ظفر-انتقال-کرگئیں

لاہور: ماضی کی مشہور اداکارہ سلطانہ ظفر امریکا میں انتقال کر گئیں ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق  معروف اداکارہ سلطانہ ظفر 66 برس کی عمر میں امریکا میں انتقال کرگئیں۔  اداکارہ  امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں   ’ارملا اسٹوڈیوز‘ نام کی   بوتیک چلاتی تھیں۔ اداکارہ سلطانہ ظفر 21 فروری  1955کو کراچی میں پیدا ہوئیں اور تعلیم بھی کراچی میں مکمل کی۔ سلطانہ ظفر   نے تنہائیاں، عروسہ ، آخری چٹان جیسے قابلِ ذکر ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔انہوں نے ڈرامہ سیریل حق مہر، روبرو، ضد، وہ دوبارہ جیسے ڈراموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے سینئر اداکارہ سلطانہ ظفر کے انتقال پر اظہار  افسوس کیا ہے، وزیر اعلی عثمان بزدار نے  لواحقین سے دلی ہمدردی  اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔عثمان بزدار نے کہا ہے کہ  اللہ تعالی مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں