تازہ ترین

مارکیٹوں کی مانیٹر نگ جاری، خلاف ورزی پر ایکشن:اسلم اقبال

مارکیٹوں-کی-مانیٹر-نگ-جاری،-خلاف-ورزی-پر-ایکشن:اسلم-اقبال

لاہور: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے عوام حکومتی فیصلوں کے نفاذ میں تعاون کریں۔ایس اوپیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کو سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ یہ بات صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے اپنے کیمپ آفس میں تاجروں کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ مارکیٹوں کی مانیٹر نگ جاری رہے گی، خلاف ورزی پر سخت ایکشن ہوگا۔ تاجر مارکیٹوں کی دوروزہ بندش کے دوران مارکیٹوں میں سپرے اور صفائی کا اہتمام بھی کرائیں۔وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر صوبائی وزیرچند روز قبل پالتو کتے کے کاٹنے سے زخمی ہونے والے بچے کے گھر بھیکے وال گاؤں گئے ۔ صوبائی وزیر نے 13 سالہ زخمی بچے اعظم اور اسکے اہل خانہ سے ملاقات کی اور زخمی بچے کی عیادت کی۔ صوبائی وزیر نے وزیر اعلیٰ کی جانب سے بچے کی والدہ کو 2 لاکھ روپے مالی امداد کا چیک دیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں