جدید نصاب تیا ری کے آ خری مراحل میں ہے ، پی این اسی اے میں تقریب سے خطاب اسلام آباد : وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ مادری زبانوں کی اہمیت سے انکار نہیں، جلد وفاقی سطح پر مادری زبانوں پر عالمی کا نفرنس منعقد کی جا ئیگی ، جدید نصاب کی تیاری آخری مراحل میں ہے جس کے تحت تمام تعلیمی اداروں میں یکساں نصاب ہو گا ، مادری زبان کے عالمی دن پر تین روزہ تقریبات منعقد کرنے پر پی این سی اے انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پارلیمنٹ ملک کا سب سے بڑا ادارہ ہے جہاں ملک بھر سے عوام کے منتخب افراد موجود ہیں، یہ منتخب نمائندے زبانوں کے تحفظ اور فروغ کے لئے کام کر رہے ہیں۔ پی این سی اے کی ڈائر یکٹر جنرل ڈاکٹر فوزیہ سعید اور انڈس کلچرل فورم کے نمائندوں نے بھی خطاب کیا۔ بعد ازاں حدیقہ کیانی نے گیت پیش کیا ۔