محکمہ ما حو لیا ت کے نا م پر ہرا سا ں کر نے والوں کے خلا ف سخت کا رروائی کی جائے گی کراچی : صوبائی مشیر قانون و ماحولیات و ساحلی ترقی اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ماحولیاتی قوانین کی پاسداری ہر ادار ے اور فرد کا اخلاقی و قانونی فریضہ ہے، اس لئے تمام صنعتی ایسوسی ایشنز اور ماہی گیری کی صنعت سے وابستہ ادارے ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کی نشاندہی کریں اور اپنے با ہمی روابط کو یقینی بنائیں۔ صوبائی مشیر نے ڈائریکٹر جنرل سندھ انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ محکمہ ماحولیات کے تمام افسران کے نام اور فون نمبرز شہر کی تمام صنعتی ایسوسی ایشنز کو ارسال کریں جس میں ہر علاقہ کا متعلقہ افسر ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے فرد یا ادارے کے خلاف کاروائی کا مجاز ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ ماحولیات کے نام پر کسی بھی فرد اور کسی ادارے کو ہراساں کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ مزید برآں شہر کی صنعتی ایسوسی ایشنز سے رابطوں کو مضبوط بنائیں اور ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کی نشاندہی کریں۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیات ایک عالمی معاملہ ہے جس سے تمام جانداروں کی بقا و سلامتی وابستہ ہے۔