تازہ ترین

لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر پہلی خاتون کرنل کمانڈنٹ تعینات، آرمی چیف نے بیجز لگائے

لیفٹیننٹ-جنرل-نگار-جوہر-پہلی-خاتون-کرنل-کمانڈنٹ-تعینات،-آرمی-چیف-نے-بیجز-لگائے

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی میڈیکل کور سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کو آرمی میڈیکل کور کی کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگائے۔ لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر پہلی خاتون کرنل کمانڈنٹ بن گئیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا  زمانہ امن ہو یا جنگ، صحت کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنانے میں اے ایم سی کا کردار قابل قدر ہے۔ اے ایم سی نے ہمیشہ داخلی، بیرون ممالک قدرتی آفات سے نمٹنے میں معاونت کی۔ سپہ سالار نے کہا ہمارے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کورونا وباء کے خلاف صف اول کے جنگجو رہے۔ پاکستان آرمی کی پہلی جنرل آفیسر کا اے ایم سی کا کرنل کمانڈنٹ بننا پاک فوج، ملک کے لیے قابل فخر ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ مزید بولے کہ ہمیں میڈیکل سائنس میں تیز رفتار ترقی کیساتھ رفتار برقرار رکھنا ہو گی۔ ڈاکٹروں اور طبی عملے کو جدید افواج، شعبہ صحت میں بہترین عالمی معیار برقرار رکھنا ہو گا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں