تازہ ترین

لڑکیوں کی شرح خواندگی میں اضافہ اولین ترجیح ہے ، وزیرتعلیم

لڑکیوں-کی-شرح-خواندگی-میں-اضافہ-اولین-ترجیح-ہے-،-وزیرتعلیم

کفالت پروگرام کے تحت خواتین کو سمارٹ فون دئیے جا ئیں گے ، ثا نیہ نشتر ہر لڑکی کو معیاری تعلیم لازمی دی جائے ، برطانوی ہا ئی کمشنر ’’ سیانی سہیلیاں ’’ کی تقریب سے خطاب اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ لڑکیوں کی شرح خواندگی میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ، گرلز ایجوکیشن رسائی میں اضافہ کرنا ہے ، حکومت نے انڈر گریجوایٹ سکالرشپ کے لیے پانچ ارب روپے مختص کئے ہیں ،تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کئے جائیں گے ،برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے کہا کہ خواتین کی تعلیم برطانوی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ، ترقی کے لیے ضرور ی ہے کہ بچیوں کو لازمی تعلیم دیں،برطانوی ہائی کمیشن، یو کیڈ، ڈ یپارٹمنٹ فارانٹرنیشنل ڈویلپمنٹ (ڈیفڈ) اور ادارہِ تعلیم و آگہی کے تعاون سے پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس (باقی صفحہ5بقیہ نمبر1)میں پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والی نوعمر بچیوں کو تعلیم حاصل کرنے کا دوسرا موقع دینے کیلئے ’’ سیانی سہیلیاں ‘‘پروگرام کومزید فروغ دینے کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی ۔ اس موقع پر شفقت محمود نے کہاکہ سکولز نہ ہونے کی وجہ سے بچیاں اپنی تعلیم جاری نہیں رکھ سکتیں ، تعلیمی اداروں کی عمارتوں کو شام کے وقت سیکنڈری لیول کی تعلیم کے لیے مختص کرنے کا منصوبہ زیر غور ہے ۔ برطانوی ہائی کمشنر نے کہا دنیا کی ہر لڑکی کو بارہ سال کی معیاری تعلیم لازمی دی جائے ، پسماندہ علاقوں کی بچیوں کو معیاری تعلیم دینے کے لیے ہم سب متحد ہیں، ہم دس ملین پرائمری لیول اور پانچ ملین یورو سیکنڈری لیول پر خرچ کر رہے ہیں۔ معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ وزیراعظم کے احساس پروگرام کے تحت خواتین کو با اختیار بنانے اور معاشی طور پر مستحکم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔احساس پروگرام میں بھی پچاس فیصد حصہ صرف خواتین کے لئے مختص ہے ، خواتین سے جبری مشقت کے خاتمے کے لیے قانون سازی کر رہے ہیں۔ یونیسیف کی پاکستان میں نما ئندہ عادیہ گرما، صدر ہم نیٹ ورک سلطانہ صدیقی، پی این سی اے کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر فوزیہ سعید اور نازیہ سحر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ اس مو قع پر ڈا کٹر ثا نیہ نشتر نے کفالت پروگرام کے تحت خواتین کوآن لائن معاونت کے لئے سمارٹ موبائل فون دینے کا اعلان کیا ، انہوں نے کہا کہ کفالت پروگرام کے تحت خواتین کوآن لائن معاونت دی جا رہی ہے ، خواتین کو سمارٹ فون د ئیے جائیں گے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں