تازہ ترین

لوکل گورنمنٹ کا ناکارہ گاڑیاں، مشینری، آلات فروخت کرنیکا حکم

لوکل-گورنمنٹ-کا-ناکارہ-گاڑیاں،-مشینری،-آلات-فروخت-کرنیکا-حکم

ملتان:لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب نےملتان سمیت پنجاب بھر میں سیکڑوں ناکارہ گاڑیاں، مشینری ، موٹر سائیکلیں، آلات، سپیئر پارٹس ، فرنیچر کی فروخت کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں اور اس ضمن میں تمام اضلاع میں ڈسپوزل کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں ڈائریکٹر جنرل دفتراور لالہ موسیٰ دفتر کیلئے علیحدہ کمیٹی تشکیل دی گی ہے جبکہ ڈویژنل ، ڈسٹرکٹ اور تحصیل سطح پرڈسپوزل کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہیں، دریں اثنا ملتان سمیت صوبہ بھر کے تمام لوکل گورنمنٹ میں کام کرنیوالے ملازمین کی ریکارڈ ایچ آر ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کے ساتھ ساتھ سافٹ کاپی بھی بھیجنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں، بتایا گیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر کے ڈائریکٹوریٹس میں تمام ملازمین کا پرفارما کے مطابق ریکارڈ بنانے کی ہدایت کی ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں