لبنان میں سیزفائر کی خلاف ورزی، اسرائیلی بمباری سے کئی قصبے نشانہ
شائع شدہ تاریخ 18 اپریل, 2026
لبنانی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے لبنان میں خیام، بنت جبیل اور البیادہ پر حملے کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل اور لبنان کی جنگ بندی کے بعد اسرائیل سے جڑے جنوبی لبنان میں غیر معمولی گہما گہمی دیکھی گئی، اسرائیلی دھکمیوں کے باوجود لبنانی سڑکوں پر نکل آئے۔
عرب میڈیا کے مطابق لبنان کے عوام نے پلوں کی بحالی اپنی مدد آپ کے تحت کی، جنوبی لبنان میں دریا لیتانی پر تباہ شدہ پل دوبارہ بحال کیا۔