لبنان سے میزائل حملہ، اسرائیلی فوج کا کمیونیکیشن سسٹم تباہ
شائع شدہ تاریخ 11 مارچ, 2026
اسرائیلی وزیر خارجہ گیدیون سار نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ اس وقت ختم ہوگی جب اسرائیل اور امریکا مناسب سمجھیں گے۔
گیدیون سار کا کہنا تھا کہ جنگ کے خاتمے کا فیصلہ امریکا اور اسرائیل مل کر کریں گے، اسرائیل ایران سے لامحدود جنگ نہیں چاہتا۔
اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے چند گھنٹوں میں آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی 10 کشتیوں اور جہازوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی کوشش کی تو مزید کارروائیاں کریں گے۔