لاہور فیروزپور روڈ پر واقع الیکٹرونکس کا سامان بنانے والی پیل فیکٹری میں لگی آگ پر 3 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا۔ ریسکیو ٹیمیں آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں جبکہ سی سی پی او لاہور نے پولیس کو امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے کی ہدایت کر دی ہے۔ سی سی پی او کا کہنا ہے کہ پولیس امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے کیونکہ پیل فیکٹری میں لگنے والی آگ فیکٹری کے کافی بڑے حصے میں پھیل چکی ہے۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی جبکہ کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔