تازہ ترین

لاہور : 13 اور 14 اگست کیلئے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی

لاہور-:-13-اور-14-اگست-کیلئے-سیکیورٹی-انتظامات-کو-حتمی-شکل-دیدی-گئی

لاہور : جشن آذادی 13 اور 14 اگست کےلئے شہر میں سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جشن آزادی پر ہوائی فائرنگ، ہلڑبازی،  روڈ بلاکنگ، ون ویلنگ اور ریسنگ لگانے والوں کےخلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا گیا۔ سربراہ لاہور پولیس  کے مطابق 13 اور 14 اگست کو ہونے والے اجتماعات، تقریبات اور ریلیوں کےلئے کو بھرپور سیکورٹی فراہم کی جائے گی، جشن آذادی پر ون ویلنگ، ہلڑبازی روکنے کیلئے 124 مقامات پر خصوصی ناکہ جات لگائے جائیں گے۔  سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر    کاکہنا ہے کہ  جشن آزادی پر مجموعی طور پر 6 ایس پیز کی سپرویژن میں 35 ڈی ایس پیز اور 84 ایس ایچ اوز فرائض سرانجام دیں گے، جشن آزادی پر مجموعی طور پر پانچ ہزار سے زائد افسران و اہلکار فرائض سرانجام دیں گے، ڈولفن اور پیرو فورس کے خصوصی دستے بھی تعینات رہیں گے۔ ان کاکہنا ہے کہ  سی ٹی او لاہور ٹریفک کی روانی کے پیش نظر مربوط ٹریفک پلان تشکیل دیں۔ سی سی پی او لاہور کے مطابق ہوائی فائرنگ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،  سی سی پی او لاہور  نے  مشکوک افراد اور لاوارث اشیاء پر کڑی نظر رکھنے اورشہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل مزید سخت کرنے کی ہدایت کردی ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں