صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں شوہر نے بیوی کوموت کے گھاٹ اُتار دیا ۔ ct واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ، پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے شوہر کو گرفتار کرلیا ۔ مقدمے کے متن کے مطابق ملزم دانش کی پانچ سال قبل متوفیہ آمنہ سے شادی ہوئی تھی ۔ ملزم اپنی بیوی پر تشدد کرتا اور بھوکا رکھتا تھا، ملزم کیخلاف مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ پولیس کے مطابق مزید کارروائی پوسٹمارٹم رپورٹ کی روشنی میں عمل میں لائی جائے گی۔