صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر انٹرنیٹ سروس دو روز سے معطل تھی ۔ گارڈن، ماڈل ٹاؤن، ریواز گارڈن ، کرشن نگر، انار کلی، ہائیکورٹ، مسلم ٹاؤن میں سروس بحال ہونا شرو ع ہوگئی ہے ۔ اس سے قبل وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں پی ٹی اے کو لاہور کے علاقے سمن آباد، شیرا کوٹ اور نواں کوٹ ، گلشن راوی، سبزہ زار اور اقبال ٹاؤن میں بھی فوری طور پر انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی ہدایت کی گئی تھی ۔ خیال رہے کہ ملک کے بیشتر شہروں میں مذہبی جماعت کا احتجاج جاری ہے ۔احتجاجی مظاہروں میں پولیس اورکارکنوں میں تصادم سے 2اہلکارشہید جبکہ 6 زخمی ہوئے جبکہ بابو صابو ، فیض پور انٹر چینج بند،میٹرو بس سروس بھی معطل رہی ۔