تازہ ترین

لاہور کے قریب کاہنہ میں چار افراد کا قتل، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا

لاہور-کے-قریب-کاہنہ-میں-چار-افراد-کا-قتل،-پولیس-نے-تحقیقات-کا-آغاز-کر-دیا

لاہور: لاہور کے قریب کاہنہ میں نامعلوم افراد نے گھر میں فائرنگ کر کے 4 افراد کو قتل کر دیا۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔  کاہنہ ایل ڈی اے گول چکر کے قریب گھر سے 4 لاشیں ملی ہیں۔ مقتولین میں خاتون ڈاکٹر، 2 بیٹیاں اور بیٹا شامل ہے۔ خاتون کی ڈاکٹر ناہید کے نام سے شناخت ہوئی، جن کی عمر 45 سال تھی، لڑکے کی عمر 22 سال، لڑکیاں 15 اور 17 سال کی تھیں۔ مقتولہ کا اپنا گھر تھا، جس میں انہوں نے ایک کلینک بنا رکھا تھا۔ اہل محلہ کے مطابق وہ پچیس سال سے یہاں رہائش پذیر تھے۔ پولیس کے مطاقی یہ افراد رات ایک دو بجے کے قریب قتل ہوئے، بڑا بیٹا زین دوسرے گھر سویا ہوا تھا، جس کی وجہ سے بچ گیا۔ پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کئے، تمام افراد کو تیس بور بسٹل سے فائرنگ کر کے کے موت کے گھاٹ اتارا گیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں