فاطمہ شہزاد اول،شیف ٹیپو عمران نگران تھے ، ریاض الد ین اورمحمد یاسین بھی شریک لاہور : لاہور نیوز اور بیک پارلر کے اشتراک سے ایجوکیشن یونیورسٹی میں کوکنگ مقابلہ ہوا جس میں فریحہ نسیم، فاطمہ شہزاد ، جنت جمشیدنے اپنے ہاتھ کے ذائقوں کا جادو چلایا،شیف ٹیپو عمران نگران تھے ۔مقابلے میں شریک لڑکیوں نے طرح طرح کی ریسیپیز بھی بتائیں۔کوکنگ مقابلے میں پہلی پوزیشن فاطمہ شہزاد نے حاصل کی۔انہوں نے کہا میں مزید محنت کرو نگی تاکہ فائنل بھی جیت سکوں۔دیگر طالبات نے کہا ہار جیت گیم کا حصہ ہے ۔طالبات کو بیک پارلر تحائف اور سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔اس موقع پر ریجنل منیجر بیک پارلر ریاض الد ین اور زونل منیجر محمد یاسین بھی موجود تھے ۔ریاض الد ین کا کہنا تھا کوکنگ مقابلے کے ساتھ ساتھ ہم نے لوگوں کے لیے ٹو ان ون ریسیپی بھی متعارف کرا دی تاکہ انکو بنانے میں مشکل نہ ہو۔واضح رہے یہ مقابلہ 12 یونیورسٹیوں میں ہو گا۔ووکس پاپس سائن آف فائنل رائونڈکیلئے 12 طالبات کوالیفائی کرینگی جو اپنی اپنی یونیورسٹی کی نمائندگی کرینگی۔