تازہ ترین

لاہور نیوز،بیک پارلر کے اشتراک سے چوتھا کوکنگ مقابلہ

لاہور-نیوز،بیک-پارلر-کے-اشتراک-سے-چوتھا-کوکنگ-مقابلہ

کامسیٹ یونیورسٹی میں مقابلے کے دوران شعرو شاعری بھی چلتی رہی،8 مقابلے باقی لاہور: لاہورنیوز خبروں کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کی صلاحیتیں دکھانے کا پلیٹ فار م بھی بن گیا ۔لاہور نیوز اور بیک پارلر کے اشتراک سے کامسیٹ یونیورسٹی میں کوکنگ کا چوتھا مقابلہ کرایا گیا،مزید 8 یونیورسٹیوں میں مقابلے ہونگے ۔3طالبات نے کوکنگ مقابلے میں حصہ لیا۔شیف ٹیپو عمران نے جج کے فرائض سر انجام دئیے ۔ طالبات جہاں پاستہ بنا رہی تھیں وہیں لڑکوں نے بھی پرفارم کیا،شعر و شاعری کا سلسلہ بھی جاری رہا ۔اس موقع پر زونل منیجر بیک پارلر یاسین کا کہنا تھا طلبا اس مقابلے میں بہت دلچسپی لے رہے ہیں ،بیک پارلر نے اچھا پلیٹ فارم دیا، ایسے ایونٹ ہونے چاہئیں۔مقابلے میں شریک طالبات کو بیک پارلر گفٹ ہیمپر اور سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا ۔سیمی فائنل میں 12 لڑکیاں کوالیفائی کرینگی ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں