تازہ ترین

لاہور میں کالج کی طالبہ کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور-میں-کالج-کی-طالبہ-کو-ہراساں-کرنے-والا-ملزم-گرفتار

 لاہور: جنوبی چھاؤنی پولیس نے کالج جانے والی طالبہ کو ہراساں کرنے والے ملزم نعیم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی کینٹ عیسی سکھیرا کے مطابق ملزم نعیم نے لڑکی کا پیچھا کیا، فحش اشارے کیے، اور دوپٹہ کھینچنے کی بھی کوشش کی تھی۔ ایس پی کینٹ عیسی سکھیرا نے بتایا کہ لڑکی کے منع کرنے پر ملزم نے لڑکی کے ساتھ بد تمیزی کی اور دھمکیاں دی۔ لڑکی کے بھائی کی درخواست پر پولیس نے ملزم کو فوری گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں