لاہور: موسلادھار بارش سے لاہور میں بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہوگیا، لیسکو کے 80 سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں طوفانی بارش سے مال روڈ اور ملحقہ شاہراہوں پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے، موسلادھار بارش سے لاہور میں بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہوگیا،لیسکو کے 80 سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے ہیں ۔درجنوں مقامات پر ٹرانسفارمر جلنے اور فیڈر ڈیڈشارٹ ہونے سے بجلی کی سپلائی معطل ہے۔ مزنگ، اچھرہ، گوالمنڈی، وحدت کالونی کے علاقوں میں بجلی بند ہے، لارنس روڈ، جی او آر، شادمان کے علاقے بھی بجلی فراہمی سے محروم ہیں جبکہ مغلپورہ، گڑھی شاہو، قلعہ گوجر سنگھ، محمد نگر کے علاقوں میں بھی بجلی بند ہے۔ ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ شہری بجلی بندش کی اطلاع لیسکو کمپلینٹ سیل کو کریں، بارش رکتے ہی بجلی بحالی کے کام شروع کردئیے جائیں گے۔چیف ایگزیکٹو لیسکو نے فیلڈسٹاف کو حفاظتی کٹ کے بغیر کام نہ کرنے کے احکامات جاری کردیے۔