لاہور: لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ لاہور، مریدکے اور شاہ کوٹ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت چار اعشایہ تین ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز شیخوپورہ سے 20 کلومیٹر دور بتایا جا رہا ہے۔