تازہ ترین

لاہور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں موسم سرما کی پہلی بارش

لاہور-سمیت-ملک-کے-مختلف-حصوں-میں-موسم-سرما-کی-پہلی-بارش

لاہور:صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں گزشتہ رات سے جاری بوندا باندی  سے موسم سرد ہو گیا ۔   تفصیلات کے مطابق  ہلکی بارش سے جہاں موسم خوشگوار اور سرد ہو گیا وہیں پنجاب میں سموگ کی شدت میں بھی کمی آئی ہے ۔  پنجاب کے مختلف شہروں ملتان، بہاولپور، چیچہ وطنی، سرگودھا، گجرات، مری ، دیربالا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برسے، اسلام آباد میں  بھی رات سے وقفے وقفے سے بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔  وادی نیلم ،   سوات، مالم جبہ میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی، غذر سمیت بالائی علاقوں میں بھی برفباری کے باعث سردی کی شدت بڑھ گئی ہے ۔ اسکردو میں  برف باری،شہر میں دو انچ بالائی علاقوں میں تین فٹ برف پڑ چکی ہے۔  دوسری جانب محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران، پنجاب اورخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں، اسلام آباد، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پربرفباری کاامکان ہے۔تاہم ملک کے دیگر حصوں میں موسم خشک رہے گا۔ آج (پیر) صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت  کچھ یوں ہے : سلام آباد 12ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور 16، کراچی 25، پشاور 13، کوئٹہ 9، گلگت 7، مری 3، اور مظفرآباد دس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔  محکمہ موسمیات کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر،LEH، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولا میں مطلع جزوی طورپر ابر آلود، تیز ہوائیں چلنے اور گرم چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پربرفباری کاامکان ہے جبکہ جموں میں موسم ابرآلود اوربارش متوقع ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں