لاہور تعلیمی بورڈ کے چیئرمین چودھری اسماعیل عہدے سے سبکدوش ہوگئے ۔ وہ اگست 2017میں چیئرمین لاہور بورڈ تعینات ہوئے تھے لاہور: ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نئے چیئرمین کی تعیناتی نہیں کی ۔حکام کا کہنا ہے عارضی چارچ دینے کیلئے سمری وزیراعلیٰ کو بھجوائی گئی ہے ۔ ذرائع کاکہنا ہے ایک سابق چیئرمین بورڈ اور سابق کنٹرولر کا نام تعیناتی کے لیے بھجوایا گیا ہے ۔