تاج باغ، تاج پورہ،بھاٹی گیٹ،داروغہ والا، ہربنس پورہ میں تمام ہدایات نظر انداز لاہور: کورونا وائرس سے بچاؤ اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکومتی لاک ڈاؤن کو چنگ چی رکشہ ڈرائیوروں نے ہوا میں اڑا دیا ۔ لاک ڈاؤن کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں چنگ چی میں سفر کرنے والے مسافر بغیر حفاظتی انتظامات اور آپسی فاصلہ رکھے ، اپنی منزل پر گامزن رہے ۔متعلقہ اداروں نے چنگ چی ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کئے بغیر خاموشی اختیار کئے رکھی۔تاہم لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس سے بچاؤ کی تمام ہدایات پس پشت ڈال کر چنگ چی رکشہ ڈرائیور شہر کے مختلف علاقوں تاج باغ ،تاج پورہ،بھاٹی گیٹ،داروغہ والا، ہربنس پورہ میں مسافروں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لاتے اور لیجاتے رہے جبکہ ایک رکشہ میں6 سے 7 مسافر سوار تھے جبکہ چنگ چی میں سفر کرنے والے بیشتر مسافر بھی حکومتی ہدایات کو نظر اندازکرکے چنگ چی میں سفر کرتے رہے ۔