تازہ ترین

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر رومانیہ کے وزیراعظم پر جرمانہ عائد

لاک-ڈاؤن-کی-خلاف-ورزی-کرنے-پر-رومانیہ-کے-وزیراعظم-پر-جرمانہ-عائد

لوڈوودک اوربن نے اپنے ہی لگائے ہوئے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کر دی۔ کورونا وائرس کی وبائی صورتحال میں بے احتیاطی کرنے اور ماسک نہ پہننے پر رومانیہ کے وزیراعظم لوڈووک اوربن کو600 ڈالر جرمانہ ادا کرنا پڑ گیا۔ ان پر ماسک نہ پہننے اور کمرے میں دیگر افراد کے ہمراہ بیٹھ کر سگریٹ نوشی کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔ لوڈووک اوربن کی بیٹھک سے متعلق ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں رومانین وزیراعظم دیگر حکومتی ارکان کے ہمراہ بیٹھے سگریٹ نوشی اور شراب پی رہے ہیں جبکہ اس جگہ پر موجود کسی فرد نے ماسک نہیں پہنا اور سب کے ماسک سامنے میز پر موجود ہیں۔ https://twitter.com/ic_iordachescu/status/1266645427476201478 یہ تصویر رومانین اپوزیشن کے ایک رکن نے فیس بک پر لگائی جس کے نتیجے میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کا الزام ثابت ہونے پر وزیراعظم لوڈووک اوربن کو600ڈالر جرمانہ ادا کرنا پڑا۔ رومانیہ کے وزیراعظم نے اس خلاف ورزی کو تسلیم کیا اور کہا کہ یہ ان کی سالگرہ کا دن تھا اور کابینہ کے دیگر ارکان اچانک ان کے پاس پہنچ گئے، خوشی کے عالم میں احتیاط نہیں کرسکے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں