تازہ ترین

لاک ڈاؤن نظرانداز، کورونا وائرس پھیلنے لگا، مریضوں کی تعداد 1193 ہوگئی

لاک-ڈاؤن-نظرانداز،-کورونا-وائرس-پھیلنے-لگا،-مریضوں-کی-تعداد-1193-ہوگئی

لاہور: ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1193 تک پہنچ چکی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق صوبہ سندھ 421، پنجاب 408، بلوچستان 131، خیبر پختونخوا 123، گلگت بلتستان، 84، اسلام آباد 25 اور آزاد کشمیر میں ایک کورونا وائرس کا کنفرم کیس ہے۔ پنجاب اور گلگت بلتستان حکومت نے کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں اور طبی عملے کیلئے ایک ماہ کی اضافی تنخواہ کا اعلان کردیا۔ ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے 340 کنفرم مریض ہیں۔ ڈی جی خان سے 176 زائرین، ملتان سے 12 ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 405 کنفرم مریض ہیں۔ ڈی جی خان سے 207 زائرین، ملتان سے 19 زائرین جبکہ لاہور میں 103 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ گجرات میں 22، گوجرانوالہ 8، جہلم 19 اور راولپنڈی میں 12مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ملتان میں 3، فیصل آباد 3، منڈی بہاء الدین 2، ناروال 1، رحیم یار خان 1 اور سرگودھا میں 1 مریض میں اس موذی مرض میں مبتلا ہے۔ اٹک اور بہاولنگر میں بھی ایک ایک، میانوالی میں 2 مریضوں میں وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ اب تک 3 مریض کورونا وائرس سے جاں بحق ہوئے ہیں۔ ان میں سے ایک مریض کا تعلق راولپنڈی جبکہ 2 کا لاہور سے تھا۔ لاہور میں ایک مریض چند روز قبل میو دوسرا آج نجی ہسپتال میں جاں بحق ہوا۔ تمام کنفرم مریض آئسولیشن وارڈز میں داخل ہیں۔ ہیلتھ کئیر مریضوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ گزشتہ 14 روز میں متاثرہ ممالک سے آئے افراد گھر میں آئسولیشن اختیار کریں۔ متاثرہ ممالک سے آئے افراد میں آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں۔ محکمہ صحت کی ریپڈ رسپانس ٹیمیں مشتبہ مریض کو ہسپتال منتقل کر کے ٹیسٹ کروائیں گی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں