علما تنگ نظری چھوڑیں، نماز گھروں میں اداکریں،لاک ڈاؤن کی حمایت کرتے ہیں مرکزی جمعیت اہل حدیث کی تمام سرگرمیاں منسوخ ،مرکزی دفتر بھی بند کر دیا گیا لاہور : مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ ساجد میر نے کہا ہے کورونا وائرس سے بچنے کی احتیاطی تدبیر کے پیش نظر لاک ڈاؤن کے دوران مساجد میں باجماعت نماز کی ادائیگی سے ضروری نہیں،علما تنگ نظری چھوڑیں، لوگ گھروں میں نماز ادا کریں، ناگزیر اور ہنگامی صورتحال میں انسانی جان بچانا ضروری ہے ،اسلام تقدیر پر ایمان کے ساتھ تدبیر تلاش کرنے پر بھی زور دیتا ہے ، توکل علی اللہ پر ہما را ایمان ہے مگر یہ دنیا عالم اسباب ہے ، مسبب الاسباب اللہ کی ذات ہے ،کورونا وائرس سے بچنے کے پیش نظر حکومت کے جزوی لاک ڈاؤن کی حمایت کرتے ہیں۔علامہ ساجد میر نے پارٹی کی تمام سرگرمیاں منسوخ کردیں،مرکزی دفتر بھی بندکردیا گیا۔