تازہ ترین

لانگ مارچ کے دوران تھوڑ پھوڑ ، پی ٹی آئی کے 13 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

لانگ-مارچ-کے-دوران-تھوڑ-پھوڑ-،-پی-ٹی-آئی-کے-13-رہنماؤں--کے-وارنٹ-گرفتاری-جاری

لاہور : لاہور پولیس نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے الزام میں  پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔   انسداد دہشت گردی کی  خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے 13رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ۔  پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے عدالت میں درخواست دی تھی ،  پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود ،حماد اظہر، ڈاکٹر یاسمین راشد ،اسلم اقبال، مراد راس اور اعجاز چوہدری سمیت دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ۔ عدالت  کی جانب سے تھانہ شاہدہ پولیس کی درخواست پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ 

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں