لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں 26جولائی تک توسیع کر دی ہے ۔ لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس کی سماعت ہوئی ، پی ٹی آئی رہنما جمشیداقبال چیمہ،حماداظہر،یاسمین راشد ،اعجازچودھری،میاں محمودالرشیداور میاں اسلم اقبال عدالت میں پیش ہوئے ، پی ٹی آئی رہنماؤں نے عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 26جولائی تک توسیع کر دی.