تازہ ترین

لانگ مارچ بھی ہو گا، تحریک عدم اعتماد بھی آئے گی: سعید غنی

لانگ-مارچ-بھی-ہو-گا،-تحریک-عدم-اعتماد-بھی-آئے-گی:-سعید-غنی

کراچی: سندھ کے وزیر اطلاعات و نشریات سعید غنی نے کہا ہے کہ میڈیا والے فواد چودھری کا چہرہ پڑھیں، ان سے حال نہ پوچھیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات سعید غنی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا لانگ مارچ بتائے گا کہ لانگ مارچ کیسے ہوتا ہے؟ انہوں نے وفاقی وزیر پر بھرپور طنز کرتے ہوئے استفسارکیا کہ فواد چودھری بتائیں ، چوتھی پارٹی کون سی ہوگی؟ صوبائی وزیر سعید غنی نے دعویٰ کیا کہ لانگ مارچ بھی ہوگا اور سلیکٹڈ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک بھی آئے گی۔ سعید غنی نے کہا کہ عمران خان چور دروازے سے اقتدار میں آئے تھے ، اب پتلی گلی سے بھاگیں گے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں