تازہ ترین

لائن آف کنٹرول پر پختون قبائل ہی بھارت کے لیے کافی ہیں:شاہد آفریدی

لائن-آف-کنٹرول-پر-پختون-قبائل-ہی-بھارت-کے-لیے-کافی-ہیں:شاہد-آفریدی

کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راﺅنڈر شاہد آفریدی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو پہلے گجرات اور اب مقبوضہ کشمیرمیں ظلم و ستم کرنے کے سبب ”لاعلم شخص“ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پور ا پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے ۔ مزار قائد پر کشمیروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ مودی اور اس کے پیروکاروں نے بھارت کا امیج تباہ کرکے رکھ دیا ہے،مودی کی حرکتوں سے بھار ت پوری دنیا میں ذلیل ہوگیا،بھارتمیں بھی ایسے بہت سے پڑھے لکھے لوگ موجود ہیں جو اچھے طریقے سے بات کرتے ہیں،آپ کو ان لوگوں کو سننے کی ضرورت ہے۔شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھاکہ وزیر اعظم عمران خان بہت عرصے سے مودی کو بتانے کی کوشش کررہے ہیں کہ اٹل بہاری واجپائی کے دور میں پاک ،بھات تعلقات بہت اچھے تھے ،دونوں ملکوں کی عوام ایک دوسرے سے ملنے کے لیے سرحد پار جاتی تھی اور سب بہت خوش تھے لیکن جب سے مودی اقتدار میں آیا ہے اور اس نے جو کچھ پہلے گجرات میں کیا تھا اور جو کچھ اب وہ مقبوضہ کشمیر میں کررہا ہے یہ سب جہالت کی نشانی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ وقت لڑائی کا نہیں ہے اور ہمارے وزیر اعظم نے پاک بھارت تعلقات بہتر بنانے کی اپنی پوری کوشش کی ہے لیکن مودی کی طرف سے کوئی جواب نہیں آرہا،مودی مقبوضہ کشمیر میں بچوں او ر خواتین کے ساتھ جو سلوک کررہا ہے اس کے خلاف شاہد آفریدی اور پوری عوام کراچی تا خیبر تک پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے ،فوجی ٹوپی اور ٹی شرٹ پہن کر ریلی میں شرکت کرنے والے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر پختون قبائل ہیبھارت کے لیے کافی ہیں ۔ 

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں