لاہور: ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس،مسلم لیگ قائد اعظم کی پارلیمانی پارٹی نے تمام فیصلوں کا اختیار اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کو دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پنجاب کے صدرپرویز الٰہی کی زیرصدارت ہوا جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں پارلیمانی پارٹی کے تمام ارکان اسمبلی نے فیصلوں کا اختیارپرویزالٰہی کو دے دیا۔ ق لیگ کے ارکان اسمبلی نے بڑھتی بیروزگاری اورمہنگائی، ڈالر، پیٹرول، بجلی،گیس کی بڑھتی قیمتوں، امن وامان کی ابترصورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ ق لیگ کے ارکان اسمبلی نےکہا ہے کہ ان تمام وجوہات کی بنا پر حکومت کے ساتھ چلنا مشکل ہوتاجارہا ہے، عوامی نمائندے اپنے حلقوں میں عوام کا سامنا کیسے کریں؟ عام آدمی اذیت میں ہے، حکومت عوامی مشکلات کے تدارک میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔ مسلم لیگ ق کے مطابق حکومت نان ایشوزکو ایشوزبناکرعام آدمی کےزخموں پرنمک چھڑک رہی ہے، عام آدمی کوریلیف نہ دیاگیاتوحالات مزید بگڑیں گے۔