تازہ ترین

قوم کو مبارک ہو، وزیراعظم نے فلسطین کا مقدمہ لڑنے بھیجا اس میں کامیاب رہا

قوم-کو-مبارک-ہو،-وزیراعظم-نے-فلسطین-کا-مقدمہ-لڑنے-بھیجا-اس-میں-کامیاب-رہا

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مشن فلسطین کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوری ‏پاکستانی قوم کو مبارک ہو جس مقصدکیلئے وزیراعظم نےبھیجا تھا اس میں کامیاب رہا۔ اقوامِ عالم میں فلسطین کا مقدمہ لڑنے کے بعد وطن واپس پہنچنے پر وزیرخارجہ شاہ ‏محمودقریشی کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر والہانہ استقبال کیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کی ‏بڑی تعداد نے وزیرخارجہ کا استقبال کرتے ہوئے گلُ پاشی کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہا کہ مجھے وزیراعظم عمران خان نےفلسطین ‏کامقدمہ لڑنے کیلئے بھیجا تھا جس میں کامیاب رہا، فلسطین میں سیزفائر کا اعلان ہو گیا ہے، ‏فلسطین میں جوخون ریزی جاری تھی اس میں وقفہ آگیا ہماراپہلامقصدیہی تھافلسطین میں فوری ‏خون ریزی روکی جائے۔ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ سلامتی کونسل کے 4 اجلاس ہوئے اور چاروں بےنتیجہ نکلے لیکن ‏ہماری مشترکہ کوشش پراقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کااجلاس ہوا، دنیاکی سب سےبڑی پارلیمنٹ ‏میں فلسطین کامقدمہ سامنےرکھا ہمارا مقصد تھا فوری طورپراسرائیلی حملے رک جائیں اور اب سیزفائر ‏کا اعلان ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 27رمضان کی رات اسرائیل نےمسجداقصیٰ کاتقدس پامال کیا، مسئلہ فلسطین کاایک ‏مستقل حل تلاش کرنا ہوگا، فلسطینیوں کےحق کیلئےآواز زور پکڑتی جارہی ہیں، انسانیت پریقین ‏رکھنے والوں فلسطین کے حق میں مظاہرے کیے فلسطینیوں سےاظہاریکجہتی کرنے پر کراچی کے ‏شہریوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، کراچی میں آج ہزاروں لوگوں نےفلسطینی عوام سے اظہار ‏یکجہتی کی۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ عمران خان مجھےمشن نہ سونپتےتو شایدیہ ممکن نہ تھا اس کامیابی کا سہرا ‏اپنے قائدعمران خان کو دیتا ہوں، وزیراعظم عمران خان سےکل ملاقات ہو گی میرےذہن مقبوضہ ‏کشمیر کا خاکہ ہے انہیں پیش کروں گا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں